نشتر:اے ایم ایس ایڈمن سے اختیارات واپس، ڈاکٹرز میں تشویش

نشتر:اے ایم ایس ایڈمن سے اختیارات واپس، ڈاکٹرز میں تشویش

  



ملتان (وقائع نگار)اے ایم ایس ایڈمن کو بھی ٹرانسفر پوسٹنگ۔ملازمین کی چھٹیاں سمیت دیگر امور نمٹانے سے روک دیا ہے۔جس پر ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال میں اے ایم ایس ایڈمن ایک اہم عہدہ ہے۔جس پر ڈاکٹر کی تعیناتی ہونے کے بعد اسکے اختیارات چھین لینا زیادتی کے مترادف ہے۔کیونکہ ایم ایس کے بعد اے ایم ایس(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

ایڈمن ہی ہسپتال کے اہم ترین انتظامی امور کو نمٹاتا ہے۔واضح رہے نشتر ہسپتال انتظامیہ نے اس سے قبل بھی ڈائریکٹر ایمرجنسی سے مریضوں کے فری ٹیسٹ لکھ دینے کی سہولت دینے سے روک دیا ہے۔اور یہ اختیارات اے ایم ایس ڈاکٹر اسماعیل صدیقی کو دے دیئے ہیں۔ڈاکٹروں نے وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی اور صحت کے اعلی حکام سے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا۔ مطالبہ کیا ہے۔جبکہ ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال انتظامیہ نے سابق اے ایم ایس ایڈمن کی متعدد شکایت کی روشنی میں اس سے اختیارات چھین لئے تھے۔نشتر حکام کا کہنا ہے ملازمین کی جانب سے بار بار شکایت آنے پر سابق اے ایم ایس سے مخصوص انتظامی امور چلانے کے اختیارات واپس لئے تھے۔

تشویش

مزید : ملتان صفحہ آخر