ڈیرہ ڈویژن:عوامی مسائل حل کرنے کیلئے مرحلہ وار کام شروع

ڈیرہ ڈویژن:عوامی مسائل حل کرنے کیلئے مرحلہ وار کام شروع

  



ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے سال نو کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سال 2020 سکول، ہسپتال، ترقیاتی منصوبو ں کی بروقت تکمیل اور انتظامی معاملات بہتری کے حوالے سے یادگار بنانے کی کوشش کریں گے. انہوں نے کہاکہ ڈویژن میں تحصیل سطح کے دوروں کا آغاز کر د یاگیاہے اور ہر تحصیل(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

کے مسائل مقامی طو رپر حل کریں گے. کمشنر نسیم صادق نے کہاکہ سیوریج، صفائی، ٹرانسپورٹ، تجاوزات، تعلیم، صحت اور دیگر مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے. مرحلہ وار کام کا آغاز کر دیا گیا ہے. انہوں نے کہاکہ ٹیم ورک سے عوام کے مسائل قلیل وقت میں حل کرنے کی کوشش کریں گے جس کیلئے عوام کا تعاون بھی درکار ہو گا.

مرحلہ وار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...