پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری آئیگی،پاکستانی سفیر اسد مجید

    پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری آئیگی،پاکستانی سفیر اسد مجید

  



نیویارک (این این آئی)امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری آئیگی۔امریکہ کے ایکس چینج پروگرام کے تحت امریکا میں تعلیم حاصل کرنے والے 98 طلبہ سے خطاب میں امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان اظہارِ خیال کر رہے تھے۔

سفیر پاکستان نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ لوکل کمیونٹی کے ساتھ انگیجمنٹ بڑھائیں۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ تعلیم اور ثقافتی امور کے تحت چلنے والے گلوبل یو گراڈ پروگرام کا یہ دسواں برس ہے۔پروگرام کے تحت گلگت بلتستان اور فاٹا سمیت مختلف علاقوں سے انجینئرنگ، بزنس، طب اور سوشل سائنسز کے شعبوں میں طلبہ امریکا میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

اسد مجید

مزید : ملتان صفحہ آخر