ایف بی آر،کرایہ پر پراپرٹی دینے والوں کے خلاف شکنجہ تیار

ایف بی آر،کرایہ پر پراپرٹی دینے والوں کے خلاف شکنجہ تیار

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے کرایہ پر دی گئی پراپرٹی کے مالکان کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا، ایک لاکھ سے زائد کرایہ وصول کرنے اور دینے والوں کو دونوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے ملتان سمیت ملک بھر میں بڑی بڑی بلڈنگ، پلازہ جات، کمرشل جائیدادیں ایک لاکھ روپے سے زائد کرایہ لینے اور دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جارہا ہے۔ صوبائی حکومتوں (محکمہ ایکسائز) سے ایف بی آر نے کرایہ دار اور مالکان کی فہرستیں مانگ لی ہیں ان دونوں کو ٹیکس نیٹ میں پہلے بھی لایا گیا تھا، مزید ریکارڈ کی چھان بین کر کے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عبداللہ خان جلبانی نے کہا ہے کہ زون تھری کے انسپکٹرآڈٹ اعتراض دور کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں  ، انسپکٹرز کو(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

ریکوری ٹارگٹس بھی پورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گذشتہ روز ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان جلبانی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں  زون تھری کے انسپکٹرز نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر