میپکو سرکلز میں کھلی کچہریاں‘259 سائلین کی درخو استوں پر احکامات

  میپکو سرکلز میں کھلی کچہریاں‘259 سائلین کی درخو استوں پر احکامات

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن کے زیر انتظام خانیوال سمیت 9آپریشن سرکلوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاگیاجس میں 259(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

صارفین نے شکایات پیش کیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر مظفرگڑھ سرکل مہر نذر محمد ڈب نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد نعیم سامٹیہ کے ہمراہ جامع مسجد کینال کالونی کوٹ ادو میں منعقدہ کھلی کچہری میں صارفین کی شکایات سُنیں جس میں 16صارفین کی نئے کنکشنوں کی تنصیب، بل کی اقساط، جرمانمہ بلوں کی درستگی،ٹوٹے ہوئے پول کی تبدیلی، میٹروں کی تبدیلی اور دیگر نوعیت کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے ۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو وہاڑی سرکل الطاف قادر نے ایکسین میلسی ڈویژن مشتاق اٹھنگل کے ہمراہ جامع مسجدچک نمبر 190WB گڑھاموڑ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں نئے کنکشن کی تنصیب، ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں توسیع، جرمانہ بلوں کی درستگی، ٹوٹے ہوئے پولز کی تبدیلی، گھروں کے اوپر سے گزرنے والی لائنوں کی منتقلی، ٹیرف تبدیلی، میٹروں کی تبدیلی اور دیگر نوعیت کی درخواستوں پر احکامات دئیے گئے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر بہاولپور سرکل سید جواد منصورکی مسجدمیپکوڈویژنل کمپلیکس ماڈل ٹاؤن بہاولپور میں منعقدہ کھلی کچہری میں 23صارفین کی نئے کنکشن کی تنصیب، بلوں کی اقساط، ڈیمانڈ نوٹسز کے اجراء، ٹوٹے ہوئے پول کی تبدیلی، گھروں کے اوپر سے گزرنے والی لائنوں کی منتقلی، میٹروں کی تبدیلی، بل درست کروانے اور دیگر نوعیت کی درخواستوں پر احکامات دئیے گئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...