خانپورپولیس کاشہری کے گھر دھاوا، خواتین، بچوں پرتشدد، لوگوں کااحتجاج

  خانپورپولیس کاشہری کے گھر دھاوا، خواتین، بچوں پرتشدد، لوگوں کااحتجاج

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دیواریں پھلانگ کر زبردستی شہری کے گھر میں داخل ہوگئی‘خواتین‘ بچوں اور بزرگوں کوتشددکا نشانہ بنایاپولیس۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی خانپور پولیس نے تحصیل صادق آباد کے نواحی علاقہ سنجرپور کے گاوں بستی ترکھان میں رات کی تاریکی میں چادر اور چاردیواری کا (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

تقدس پامال کرتے ہوئے دیواریں پھلانگ کر زبردستی شہری سجاد احمد کے گھر میں داخل ہوگئی اور گھر میں موجود خواتین‘ بچوں اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ شور واویلا پر اہل علاقہ کو اکٹھا ہوتا ہوا دیکھ کر پولیس نے قیمتی موبائل فون اور ٹارچ لائٹس اٹھالیں اور موقع سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ متاثرین نے اہل علاقہ اور بچوں کے ہمراہ پولیس تھانہ سٹی خانپور کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منتظر مہدی اور آر پی او بہاولپور سے نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔رابطہ کرنے پر پولیس تھانہ سٹی خانپور نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو کی نشاندہی پر ڈکیتی کے شبہ میں ملزم سجاد احمدکے گھر چھاپہ مارا تھا۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر