میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پربھرپور کارروائی کاحکم، انتظامیہ متحرک

  میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پربھرپور کارروائی کاحکم، انتظامیہ متحرک

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے صوبہ بھر میں میرج ایکٹ پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر د یئے ہیں. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ضلع کے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھر پو رکارروائی کریں میرج ہال کی انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ وہ تقریبات رات دس بجے سے قبل مکمل کرائیں. غیر ضروری لائٹنگ، ہوائی فائرنگ، آتشبازی، ون ڈش اور مقررہ اوقات کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، مقدمات(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

اور دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ میرج ایکٹ پر کی گئی کارروائی کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے.

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر