منشیات مقدمہ: سب انسپکٹر سمیت5اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

منشیات مقدمہ: سب انسپکٹر سمیت5اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصو صی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ کی آئندہ سماعت آج 18 (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد دانش وغیرہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والے سب انسپکٹر ارسلان عارف، ہیڈ کانسٹیبل مقبول احمد اور کانسٹیبلوں تصور، جاوید اور صہیب شوکت کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
مقدمہ