مختلف حادثات، واقعات میں کرنل سمیت 5افراد جاں بحق، تین زخمی

    مختلف حادثات، واقعات میں کرنل سمیت 5افراد جاں بحق، تین زخمی

  



وہاڑی، رحیم یارخان، صادق آباد،خان گڑھ(بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان، سپیشل رپورٹر)مختلف شہروں میں حادثات، واقعات کے دوران کرنل سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔پاکستان آرمی اوکاڑہ کینٹ میں ڈیوٹی پر تعینات وہاڑی کے رہائشی کرنل اوصاف اسلام آباد میں حرکت قلب بند ہونے سے حادثہ کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر دن2.30بجے ان کے آبائی گاؤں چکنمبر 105ڈبلیو بی نزد اڈا چکڑالہ ملتان روڈ میں ادا کی جائیگی مرحوم کے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

خاندانی ذرائع کے مطابق وہاڑی کے نواحی گاؤں چکنمبر 105ڈبلیو بی کے رہائشی کرنل اوصاف پاک آرمی اوکاڑہ کینٹ میں ڈیوٹی پر تعینات تھے اور کسی کام کے سلسلہ میں گزشتہ روز اسلام آباد ایف ٹین سیکٹر سے کہیں جانے کیلئے نکلے تو انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اور اسی کشمکش میں ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ان کے آبائی گاؤں میں پڑھائی جائے گی مرحوم تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے باپ تھیبازار میں خریداری کے دو ران بیہوش ہونے والی نامعلوم خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی‘ شناخت کیلئے نعش سرد خانہ منتقل کردی گئی۔ تفصیل کے مطابق نامعلوم خاتون جوکہ بازارمیں دکان پر خریداری کررہی تھی کہ اچانک طبیعت خراب ہوگئی اور وہ بیہوش ہوگئی جسے دکانداروں نے خاتون کو طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود نامعلوم خاتون دم توڑ گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے خاتون کی نعش کو شناخت کیلئے سردخانے منتقل کردیا جہاں پر ابھی تک خاتون کی شناخت نہ ہوپائی ہے۔آگ تاپنے کے دوران کپڑوں میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہونیوالا 45سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق ظاہر پیر کا رہائشی 45سالہ نجم الدین شدید ٹھنڈ کے باعث آگ تاپ رہا تھا کہ اچانک کپڑوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں وہ 40فیصد جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں 6روز تک طبی امداد کے باوجود نجم الدین جانبر نہ ہوپایا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونیوالاشدید زخمی ہونیوالا 22سالہ نوجو ان ہسپتال میں دم توڑ گیا‘ مدینہ کالونی کارہائشی 22سالہ محمدجاوید موٹرسائیکل پر سوار ہوکر کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالی کار سے ٹکرا گیااور شدید زخمی ہوگیا۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑ گیا۔تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر اونٹ ریڑھی سے ٹکرا گئی، 1شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے تین افراد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ جب وہ چک نمبر 147پی کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سامنے سے آنیوالی اونٹ ریڑھی کیساتھ ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوشدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122نے ڈیڈ باڈی اور دونوں زخمیوں کوٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد منتقل کر دیا ہے۔ تیزرفتار موٹر سائیکل سوار بے قابو ہوکر کمسن بچہ روندڈالا شدید زخمی حالت میں نشتر ریفر، دیوان والا کا رہائشی یٰسین کا 5سالہ بچہ گھر کے سامنے روڈ کراس کر ہی رہا تھا کہ سامنے سے آتیہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ گیا جس سے بچے کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ سر اور منہ پر شدید چوٹیں آئیں جسے مقامی ہسپتال طبی امداد کے بعد نشتر ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔

حادثے

مزید : ملتان صفحہ آخر