نشتر:ڈاکٹر سے ناروا سلوک، صلح صفائی کے بعد معاملہ ختم

نشتر:ڈاکٹر سے ناروا سلوک، صلح صفائی کے بعد معاملہ ختم

  



ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے گیٹ نمبر(2) پر ڈاکٹر کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے کا معاملہ سامنے آیاہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے عہدیداروں نے معاملہ صلح صفائی کے بعد رفع دفع کروادیا ہے۔معلوم ہوا ہے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

کہ نشتر ہسپتال کے پی جی آر ڈاکٹر اشفاق کے ساتھ گیٹ نمبر دو پر ٹریفک کے حوالے سے منہ ماری ہوئی۔جس پر ڈاکٹر نے نشتر ہسپتال سیکیورٹی۔وائی ڈی اے اور پی ایم اے ملتان کے عہدیداروں کو مطلع کیا۔اطلاع ملتے ہی کوئیک ریسپانس کا سکواڈ جن میں چیف سکیورٹی آفسیر صباحت شیر خان۔ڈاکٹر فرحان۔ڈاکٹر وقار نیازی سمیت موقع پر پہنچ گئے۔جہنوں نے ٹریفک کانسٹیبل سے بات کی۔اسی اثناء میں سینئر ٹریفک وارڈن میں اگئے۔جن کی یقین دہانی ہر معاملہ رفع دفع کر دیاگیا ہے۔جبکہ ٹریفک وارڈن کو اپنے اس عمل پر شرمندگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر اشفاق سے کھل کر معافی مانگی۔اور سینئر ٹریفک حکام نے بھی ہمیں یقین دلایا کہ آئندہ اس قسم کا واقعہ پیش نہیں آئے گا

مزید : ملتان صفحہ آخر