کالے یرقان میں مبتلا6 افراد جاں بحق

  کالے یرقان میں مبتلا6 افراد جاں بحق

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا 6افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے‘ ہیں تفصیل کے مطابق خانپور کا رہائشی 18سالہ غلام محمد‘ 60سالہ محمداسلم‘ 55سالہ محمدقاسم‘ گھوٹکی کا 60سالہ عبدالستار‘ اباڑو کا 36سالہ رانا خان اور فتح پور کا (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

رہائشی 68سالہ رحیم بخش کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تمام افراد جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑ گئے۔ جبکہ 10متاثرین جن میں ٹبی ماہراں کی 23سالہ فیض بی بی‘ تاج گڑھ کی 60سالہ خورشید بی بی‘ آباد پور کی 53سالہ شافیہ بی بی‘ چک 110کا 40سالہ محمداعجاز‘ ملک پور کا 95سالہ محمدصدیق‘ ٹھل حسن کا 60سالہ محمد حنیف‘ میرے شاہ کا 80سالہ محمداعظم‘ رکن پور کا 60سالہ غلام یاسین اور کوٹ سمابہ کا 38سالہ محمدشکیل کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر