ملتان:ڈسٹرکٹ بار الیکشن، جوائنٹ سیکرٹری، ممبرز مجلس عاملہ بلامقابلہ کامیاب
ملتان (خبر نگار خصو صی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے 11 جنوری کو ہونے والے سالانہ انتخابات سال 2020 کیلئے 16 نشستوں پر 27 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔لسٹ کے مطابق جوانٹ سیکرٹری اور ممبر مجلس عاملہ کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔اس ضمن میں الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری حتمی لسٹ کے مطابق صدارت کی نشست پر پانچ امیدواروں (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)
عمران رشید سلہری، اصغر خان لودھی، سید یوسف اکبر نقوی، نشید عارف گوندل، اور اقبال مہدی زیدی،جنرل سیکریٹری کے امیدواروں میں غلام نبی طاہر اور محمد وسیم خان۔نائب صدر کے امیدواروں میں الطاف راں، محمد راشد مصطفی شیخ، محمد امجد خان، فنانس سیکرٹری کے لئے رائے شاہد جاٹ، شیخ شعیب امجد اور ملک محمد عرفان میتلا،لائبریری سیکرٹری کی نشست کے امیدواروں میں دو خواتین شبانہ خان اور رابیلہ گیلانی کے ساتھ حسن محمود خان،جبکہ جوائنٹ سیکرٹری پر آسیہ گل کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔جبکہ مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر جاوید اقبال، ولایت علی خان، محمد ذولفقار علی، طاہر ریاض قریشی، محمد طیب ہاشمی، محمد فیاض، ظہور احمد چوہدری، ارسلان منیر، حافظ عبدالرؤف قادری اور تصور عباس صدیقی کے کو بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔تاہم گزشتہ روز صدارت سے محبوب سندیلہ اور مجلس عاملہ سے سید محسن رضا نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔
کامیاب