ڈیرہ:بارالیکشن کی تیاریاں تیز، فنانس اورجوائنٹ سیکرٹری بلامقابلہ منتخب

  ڈیرہ:بارالیکشن کی تیاریاں تیز، فنانس اورجوائنٹ سیکرٹری بلامقابلہ منتخب

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے انتخابات11جنوری کو ہوں گے الیکشن میں 941ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے یہ بات الیکشن بورڈ کے سربراہ سردار عبدالغنی خان کھوسہ ایڈووکیٹ نے بتائی انہوں نے بتایا کہ صدارت کے عہدہ پر چار امیدواروں سلیم رضاخان کاکڑ،عظمت اسلام خان غلزئی،سردار محمد نسیم خان کھوسہ،میاں محمد فہیم اکبر،نائب صدر کے عہدہ پرتین امیدواروں آغا حسین احمد،محمد بشیر خان حجبانی،محمد طفیل ترین جنرل سیکرٹری کی نشست پراعجاز احمد کلاچی،ملک(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

بلال احمد بوہڑ،محمد جہانگیر شاہ،جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر دو امیدواروں راشد خان،محمد طاہر گورمانی جبکہ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر تین امیدواروں محمد خالد ملانہ،ملک غلام عباس چنڑ اور محترمہ منورہ سلطانہ مہپال کے درمیان مقابلہ ہو گا اسی طرح مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر 27امیدوار ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے ان امیدواروں میں اعجاز حسین جتوئی،جنید ستار صدیقی،امیر حمزہ خان نیازی،حیدر کفایت عباسی،رانا عبدالستار،رفیق احمد خان لنڈ،محترمہ روبینہ ارشاد بھٹی،ریاض حسین قریشی،ریحان الحسن سیال،سعد عمران خان نیازی،سلیم اختر راجہ،صداقت علی ناصر ملکانی،طارق شبیر لنڈ،غضنفر عباس خان جلبانی،محمد باقر شاہانی،محمد بخش میرانی،محمد ساجد خان،محمد طاہر خان راجپوت،محمد علی پتافی،محمود نواز خان بابر،مرزا محمد ادریس،مسرت علی خان دستی،مشتاق احمد تنویر،مظہر حسین کارلو،مہتاب احمد احمدانی،مہتاب احمد علیانی اور نبی بخش خان رمدانی شامل ہیں سردار عبدالغنی خان کھوسہ نے بتایا الیکشن کے سلسلہ میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام راز داری سے شروع کردیا گیا ہے اور پرامن و شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ انتخابات میں سید ممتاز شاہ ایڈووکیٹ اور جاوید اقبال خان لنڈ ایڈووکیٹ الیکشن بورڈ کے ممبران کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

بلامقابلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...