حاصل پور:افسروں کاعارضی پناہ گاہ بناکر فوٹوسیشن، غریبوں سے فراڈ کاانکشاف

حاصل پور:افسروں کاعارضی پناہ گاہ بناکر فوٹوسیشن، غریبوں سے فراڈ کاانکشاف

  



حاصل پور(نامہ نگار)پنجاب حکومت کی طرف سے عارضی پناہ گاہ کے سلسلے میں مقامی انتظامیہ نے آفیسر زکلب قیوم پارک عمارت پرعارضی پناہ گاہ کا پوسٹر لگا کر بے گھر افراد سے مذاق بنا دیا گیا ہے۔ مگر عارضی پناہ گاہ گیلری میں بے گھر افراد کو سردیوں سے بچانے کے لیئے مہمانوں کے لیئے بنائی گئی گیلری میں بچاؤ اور بے سہارا لوگوں کو کھانا دینے کے لیئے کوئی بندوبست نہیں تھا مگر مقامی انتظامیہ آفسران (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

عارضی پناہ گاہ میں مہمانوں کے لیئے چارپائی بچھا کر فوٹو سیشن کر کے تصاویر اعلیٰ حکام کو بجھوا دی گئی ہیں جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ پناہ گاہ قائم کر دی گئی ہے اور بے گھر افراد کے ٹھہرنے اور کھانے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ مگر پناہ گاہ میں کوئی سہولت نہیں ہے اور گیلری خالی پڑی ہے عوامی سماجی حلقوں نے کہاہے کہ اس نام نہاد فرضی پناہ گاہ قیوم پارک میں ایک طرف پوسٹر عارضی پناہ گاہ لگا کر بے سہارا لوگوں کے ساتھ انتظامیہ نے مذاق کیا ہے دفتر کو تالا لگا ہوا ہے پنجاب حکومت کی طرف سے بے روز گار لوگوں کے لیئے پناہ گاہ کے بارے میں میڈیا اور لوگوں کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا ہے جس سے انتظامیہ کی جانب سے ڈرامہ باری کی حقیقت بے نقاب ہو گئی ہے یہ سب اعلیٰ حکام کو خوش کرنے کے لیئے کیا گیا ہے جبکہ یہ ڈرامہ باری بے نقاب ہو چکی ہے ان حلقوں نے فوری طور پر نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مذاق

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...