مسائل ختم، لوگوں کو رواں سال بڑا ریلیف ملے گا، سید خاور علی شاہ
جودھ پور،نواں شہر(نمائندہ پاکستان) بنیادی مسائل حکومت کی توجہ کا محور ہیں،عوام کو اس سال واضح ریلیف ملے گا،حکومت ہر ادارے میں نظام کی بہتری کے لیے کوشاں ہے،ہمار ے دروازے غریبوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں، اپنے منتخب حلقہ میں میرٹ کو ترجیح دیتے ہیں،غریب،لاچار اور دکھی انسانوں کے دکھ درد میں ہمیشہ برابر کے شریک ہیں۔ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ و ایم پی اے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)
ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنی رہائش گاہ قتال پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں موجود چیلیجز پر قابو پانے کے لیے دن رات کوشش کررہی ہے سابقہ حکومتوں نے لوٹ مار کی اور ملک کو دیوالیہ بنا دیا تھا سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی حکومت ہے اور آہستہ آہستہ بحرانوں پر قابو پالے گی،انہوں نے کہا کہ سادات گروپ کا ماضی کرپشن و بدعنوانی سے پاک ہے سادات گروپ نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ہمارے دروازے ہمیشہ غریبوں کے لیے کھلے ہیں اپنے ورکروں سے بے پنا ہ محبت کرتے ہیں اور ان کے دکھ درد میں ہمیشہ برابر کے شریک ہیں۔
ریلیف