یونین کونسلوں کاریکارڈ ضلع اورمیٹروپولیٹن کا رپوریشن دفاتر منتقل کرنیکی تیاریاں

یونین کونسلوں کاریکارڈ ضلع اورمیٹروپولیٹن کا رپوریشن دفاتر منتقل کرنیکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے یونین کونسلوں کے خاتمے کا ٹو ٹیفکیشن جاری کردیاہے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد یونین کونسلز کو ختم کر کے اس کی جگہ ویلج کونسلز اور محلہ کونسلیں قائم کی جائیں گی اس کے لئیے حکومت پنجاب کی طرف سے نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے نو ٹیفیکیشن کے مطابق موجودہ یونین کونسلوں کی حثیت مورخہ 07-11-19(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

سے ختم کر دی گئی ہے اور یونین کونسلوں کا ریکارڈ ضلع کونسل اور میٹر و پو لیٹن کارپوریشن دفاتر میں منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ سیکرٹری اور یونین کونسلوں کے دیگر ملازمین کو متبادل سیٹوں پر تعینات کیا جائے گا یونین کونسلوں کے خاتمہ پر شہر یوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام سے لوگو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا حکومت یونین کونسلوں کو محلہ کو نسلز کا درجہ دیکر مزید محلہ کونسلیں بنائے گی۔
تیاریاں