کوٹ چھٹہ:بڑے نے مخالفین کوپھسانے کیلئے چھوٹابھائی مارڈالا، ملزم گرفتار

    کوٹ چھٹہ:بڑے نے مخالفین کوپھسانے کیلئے چھوٹابھائی مارڈالا، ملزم گرفتار

  



کوٹ چھٹہ(نمائندہ پاکستان) 4سالہ بچہ کے قتل کا معاملہ سامنے آیاہے،بچے کا قاتل سگا بھائی نکلا، تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، مخالفین کو قتل کے مقدمہ میں پھنسوانے کے لیے سگے بھائی نے اپنے 4سالہ بھائی سجاد حسین کو پسٹل کے فائر سے قتل کر دیا تھا جس کا تھانہ کوٹ چھٹہ میں سجاد حسین کے والد شوکت حسین کی مدعیت زیردفعہ 302کے تحت مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا. تھانہ کوٹ چھٹہ کے ایس(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

ایچ او رانا محمد اقبال نے 4سالہ بچے کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر4سالہ مقتول سجاد حسین کے بھائی ملزم محمد یوسف کو گرفتار کر لیا، اس موقع پر ایس ایچ او کوٹ چھٹہ رانا محمداقبال کا کہنا تھا کہ محمد سجادگھرکے باہرکھیل رہاتھا بھائی نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، مقتول کے لواحقین نے مخالفین کو قتل کے مقدمہ میں پھنسوانے کے لیے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر