حکومت سرکاری ملازمین کی فلاح وبہود کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، رفاقت گیلانی

    حکومت سرکاری ملازمین کی فلاح وبہود کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، رفاقت ...

  



چوک اعظم(نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی کے سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے طے کردہ ویژن کے تحت تمام سرکاری شعبوں میں اصلاحاتی عمل بروے کار لاے جارہے ہیں اور نوجوان طبقہ پر مشتمل لیب اٹینڈنٹس کی آپریڈیشن کی خوشخبری جلدہی دی جائے گی۔یہ بات معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے لیب اٹینڈنٹس ایسوسی ایشن سکول ونگ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں ڈی او تعلیم توکل حسین،تعلیمی افسران،لیب(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

اٹینڈنٹس ایسویسی ایشن کی صوبائی قیادت،ضلعی صدر ایپکا رانا محمدافضل،اساتذہ کرام اورلیب اٹینڈنٹس کی کثیر تعداد موجود تھی۔سید رفاقت علی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب وزیراعلی کے اصلاحاتی وژن کی تکمیل کے لیے تمام شعبوں میں ریلیف فراہم کررہی ہے اور نوجوانوں پر مشتمل لیب اٹینڈنٹس تعلیمی شعبہ میں طالب علموں کو سائنسی علوم سے متصف کرنے کا اہم جزو ہیں جن کی اپگریڈیشن کا عمل بہت جلد لایاجارہا ہے تاکہ ماضی میں نظر انداز اس شعبہ کے ملازمین بھی مستفید ہوسکیں۔قبل ازیں سیدرفاقت علی گیلانی نے نومنتخب عہدیداروں صدر فیض محمدکھوکھر،جنرل سیکرٹری شاہد اقبال،سینئرنائب صدر میاں عبیدالرحمان،مہر محمداسلم تھند،نائب صدر عمران حیدر،عاطف علی کھوکھر،ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی محمدشعیب رشید،فنانس سیکرٹری محبوب الحق بھٹی،سیکرٹری نشرو اشاعت محمدارسلان اور آفس سیکرٹری محمداعجاز بریال سے حلف لیا جبکہ ڈی او تعلیم توکل حسین نے ایسویسی ایشن کی جنرل باڈی کے ممبران سے حلف لیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض ملک کامران جکھڑنے سرانجام دیے جبکہ اضلاع سے آئے ہوئے نمائندہ ممبرا ن نے بھی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کیا۔

رفاقت گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...