آپریشنل وجوہات،مدینہ سے آنیوالی پرواز12گھنٹے تاخیر کا شکار

آپریشنل وجوہات،مدینہ سے آنیوالی پرواز12گھنٹے تاخیر کا شکار

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) آپریشنل وجوہات قومی ایئرلائن کی مدینہ سے آنے والی پرواز 12 گھنٹے کی تاخیر سے ملتان پہنچی جبکہ 10 گھنٹے کی تاخیر سے مدینہ کے لیئے روانہ ہوئی، تفصیل کے مطابق مدینہ سے آنے والی پی آئی اے کی پروازآپریشنل وجوہات کے گزشتہ روز صبح 5 بجے آنے والی پرواز 12 گھنٹے کی تاخیر سے شام 5 بجے ملتان پہنچی، جبکہ 10 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی، پرواز کی غیر معمولی تاخیر سے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

مسافروں کو ایئرپورٹ پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مسافر 13 گھنٹے تک ایئر پورٹ پر سردی میں بیٹھے رہے، ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق پرواز کی تاخیر آپریشنل وجوہات کے باعث ہوئی ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر