خانیوال،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی

  خانیوال،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خانیوال (بیورونیوز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات کی سرگرمیوں میں تیزی دونو الائنس کے امیدواران کی انتخابی مہم عروج (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

پر الیکشن بورڈ کے چیر مین مہر عابد ریاض سیال ایڈووکیٹ نے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے منعقد اجلاس میں امیدواروں سے تجاویز لیں اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کو مثالی بنائیں گے امیدواران ایک دوسرے کی عزت و احترام اور جمہوری اقدار کو مقدم رکھیں انتخابات جمہوری عمل کا حصہ ہیں امیدواران کو کسی قسم کی شکایات ہوں تو الیکشن بورڈ کے نوٹس میں لائیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ بار نے ہمیں جو ذمہ داری سونپی ہے اسے انتہائی غیر جانبداری سے سر انجام دیں گے اس موقع پر لائر ز گرینڈ الائنس کی طرف سے صدر کے امید وار مہر رفیق ملانہ ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری کے امید وار منیب احمد خان ڈاہا جبکہ یونائیٹڈ لائرز الائنس کی طرف سے صدر کے امید وار راؤ محمد جمیل ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری کے امید وار چوہدری محمد اویس ایڈووکیٹ اور صدر بار اظہر عباس خان جکھڑ ایڈووکیٹ، ممبر الیکشن بورڈ رانا کلیم اللہ خاں، سید ارسلان حیدر،ملک اختر عندلیب، فرخ بلال نیازی،مہر خالد ریاض سیال، مظفر اقبال موہل، رانا قاسم نذیر،راؤ محمد طارق و دیگر وکلاء نے شرکت کی اور دونوں الائنس کے امیدواروں اور رہنماؤں نے انتخابی عمل کو انتہائی پر امن و مثالی بنانے کا عزم کیا۔