نئے سال کے آغاز میں تبدیلی سرکار نے مہنگائی زیادہ کردی، غریبوں کا جینا مشکل

نئے سال کے آغاز میں تبدیلی سرکار نے مہنگائی زیادہ کردی، غریبوں کا جینا مشکل

  



جودھ پور،نواں شہر(نمائندہ پاکستان)نئے سال کے آغاز میں تبدیلی سرکار نے مہنگائی زیادہ کردی، غریبوں کا جینا مشکل کردیا (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

،پٹرولیم مصنوعات بڑھ گئیں اور اشیاء خوردنوش کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی،غریب دوو قت کی روٹی پوری کرنے میں پریشان،عوام مہنگائی کی وجہ سے خود کشی کرنے کو تیار،موجودہ حکومت میں غریب کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا،عوام پریشان دیکھائی دیتی ہے موجودہ حکومت نے الیکشن کے دنوں مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور غریب افراد کے لیے میگا پراجیکٹ لانے کے لیے متعدد وعدے کیے تھے جس بنا پر عوام نے ان وعدوں پر یقین کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ووٹ دیے اور امیدواروں کو کامیاب کروایا لیکن حکومت بننے کے بعد حکومت غریب وعام آدمی کو کوئی ریلیف نہ دے سکی بلکہ پہلے سے بھی زیادہ مہنگائی کردی گئی،عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر