چو ک مکول: ہیڈ ماسٹر کی خفیہ کارروائیاں، سکول سے قیمتی درخت غائب

چو ک مکول: ہیڈ ماسٹر کی خفیہ کارروائیاں، سکول سے قیمتی درخت غائب

  



چوک مکول(نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ملک بھر میں سربز پاکستان بنانے کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا گورنمنٹ پرائمری سکول مجاز آباد جھلار شریف کے ہیڈ ماسٹر محمد خالد نے سکول کے اندر کھڑے لاکھوں مالیت کے قیمتی سفیدوں کے درختوں پر کلہاڑے چلوا کر بیوپاری کو فروخت کردیے سکول کو ملنے والے این ایس پی فنڈز ہڑپ ھونے پر ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کے اعلی افسران کی چھان بین کرنے پر سکول ہیڈ ماسٹر نے سکول چھٹیاں ھونے پر قیمتی درختوں پر کلہاڑے چلوا دیے اہل علاقہ نے محکمہ تعلیم کے اعلی افسران (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

سے نوٹس لینے اور لاکھوں مالیت کے کھڑے درختوں پر کلہاڑے چلوا کر بیوپاری کو فروخت کرنے والے ہیڈ ماسٹر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ھے جب اس سلسلے میں موقعف جاننے کے لیے ہیڈ ماسٹر محمد خالد سے رابط کیا گیا تو انہوں نے کہا درخت کٹوا کر رقم سکول پر خرچ کی جاے گی۔

غائب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...