ڈیری سیفٹی ٹیموں کی چیکنگ‘ 162گاڑیوں میں موجود 18ہزار749لیٹر دودھ تلف

ڈیری سیفٹی ٹیموں کی چیکنگ‘ 162گاڑیوں میں موجود 18ہزار749لیٹر دودھ تلف

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈیری سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے مختلف داخلی و خارجی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

راستوں پر ناکہ بندی کرتے ہوئے دودھ لیجانیوالی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔تفصیلات کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں 1817دودھ بردارگاڑیوں کے4 لاکھ20ہزار773لیٹر دودھ کی چیکنگ، 162گاڑیوں میں موجود 18ہزار749لیٹر دودھ فیل قرار دیا۔مختلف علاقوں سے جنوبی پنجاب میں دودھ لانے والی194گاڑیاں پاس جبکہ20گاڑیوں میں موجود715لیٹر دودھ تلف کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ضائع کیے گئے دودھ میں مقدار اور گاڑھاپن بڑھانے والے مضر صحت کیمیکل،پاؤڈر،یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔عرفان میمن کامزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور وزیرِ اعظم کا ویژن ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ پنجا ب فوڈ اتھارٹی دودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کو ایک مشن کے طور پر لے کر چل رہی ہے۔دودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کا موثر حل جدید ممالک کی طرح پاسچرائزیشن قانون کو لاگو کرنے جا رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...