مسائل حل نہ کرسکے توعوام کا ہاتھ اور ہمارا گریبان ہوگا، اسد قیصر
اسلام آباد (این این آئی)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ دین اوراپنے عقیدہ پررتی برابرسمجھوتہ نہیں کرسکتے،دین کیلئے جان ومال حاضر ہے، پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحدسیاسی جماعت ہے جس نے وطن عزیزکومدینہ کی طرزپرلانے کیلئے آواز اٹھائی اوراقدامات بھی اٹھارہی ہے، موجودہ وفاقی حکومت اپنے وژن کی تکمیل کی جانب کامیابی سے رواں دواں ہے۔معیشت کواگراپنے پاؤں پرلاکھڑانہ کیا،وطن عزیزکواگرترقی کی کی (بقیہ نمبر60صفحہ12پر)
راہ پرنہ ڈال سکے،اگرعوام کے مسائل حل نہ کرسکے،کمیشن اوربدعنوانی کااگرراستہ نہ روک سکے توپھرعوام کاہاتھ اورہماراگریبان ہوگا،کنڈاؤگاؤں میں کالج کے قیام کیلئے بہت جلدسروے ٹیم آجائے گی جبکہ کنڈاؤکیلئے الگ فیڈربھی جلدشروع ہوجائیگاجس سے اوورلوڈنگ کامسئلہ مستقل بنیادوں پرحل ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ضلع صوابی کے گاؤں بوکو،جھنڈااور کنڈاؤمیں جہاں پر ٹیوب ویل کی ضرورت ہوگی وہاں پرٹیوب ویل لگائیں گے تاکہ عوام کوپینے کاصاف پانی فراہم ہوسکے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کنڈاؤ گاؤں،ضلع صوابی میں جھنڈا پابینی روڈکی 81ملین روپے کی لاگت سے افتتاح کے بعدایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرممبرقومی اسمبلی عاقب اللہ خان بھی موجودتھے۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ صوابی کی ترقی کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم مانتے ہیں کہ مشکلات ہیں مگران حالات کے ذمہ دارسابقہ حکومتیں ہیں جنہوں نے عوامی مسائل اورملکی مفاد کی بجائے ذاتی مفادکوترجیح دی،ہمیں معیشت خستہ حال ملی تھی،مگرالحمداللہ پاکستان تحریک انصاف کی بہترین پالیسیوں اوروزیراعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت کی بدولت معیشت کی سانسیں سنبھل گئی ہیں۔
اسد قیصر