سابق میئر کاانتقال، ڈوگرہاؤس میں تعزیت کرنیوالوں کاتانتا، ملک شوکت ڈوگر کے ایصال ثواب کیلئے آج قرآن خوانی

  سابق میئر کاانتقال، ڈوگرہاؤس میں تعزیت کرنیوالوں کاتانتا، ملک شوکت ڈوگر ...

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) سینیٹر ملک صلاح الدین ڈوگر (مرحوم)، سابق ایم این اے ملک لیاقت ڈوگر کے بھائی اور چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر، سابق اپوزیشن لیڈر میونسپل کارپوریشن ملتان ملک محمد عدنان ڈوگر، بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

، ملک الیاس ڈوگر، ملک عباس ڈوگر کے چچا سابق میئر ملتان الحاج ملک شوکت علی ڈوگر (مرحوم) کی تعزیت کیلئے دن بھر ڈوگر ہاؤس میں معززین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں قائم مقام چیف الیکشن کمیشن پاکستان جسٹس (ر) الطاف ابراہیم، ترجمان وزیر اعظم پاکستان ندیم افضل چن، سابق ایم این اے علی موسیٰ گیلانی، ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی، ایم پی اے وسیم خان بادوزئی، تاجر رہنما خواجہ سلیمان صدیقی، ملک عاشق علی شجراء‘ چوہدری فقیر محمد ایڈووکیٹ، میاں عامر نسیم، خواجہ محمد یوسف، ناصر شہزاد ڈوگر ایم ڈی ایس ڈبلیو ایم سی، رانا عبدالجبار سابق چیئرمین ایم ڈی اے، شاہد محمود انصاری، علامہ فاروق خان سعیدی، قاری عبدالغفار نقشبندی، ملک جاوید ڈوگر، سید ذیشان حیدر، ڈاکٹر صدیق خان قادری، ڈائریکٹر حج ریحان علی کھوکھر، میاں سلمان قریشی، اشرف ناصر خان، خواجہ ضیاء صدیقی، حافظ محمد اعجاز، شیخ طاہر حمید قریشی چیئرمین وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل، سابق ناظم شیخ محمد طاہر، سابق ایس پی اعجاز شفیع ڈوگر، ملک زبیر ڈوگر، رانا اکرم خالد، ملک لیاقت بوسن، ملک مشتاق شجراء ، الطاف وینس، ملک نذیر کالرو، ملک آفتاب ڈوگر، محمد احمد گجر، خضر خان، مرزا قاسم بیگ، ملک ابرار، عابد تھہیم، ملک اشرف کالرو ایس ٹی او، سابق وائس چیئرمین چوہدری خالد حسین، ملک عقیل کھوکھر، ظہیر اعوان، ملک مظہر عباس نانڈلہ، ملک یونس نانڈلہ، الحاج اشرف قریشی، بابا یوسف گل نے سابق میئر الحاج ملک شوکت علی ڈوگر کے انتقال پر سابق ایم این اے ملک لیاقت ڈوگر، ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر، ملک عدنان ڈوگر، بیرسٹر ملک عثمان ڈوگر سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ملک شوکت علی ڈوگر کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج بروز اتوار5جنوری صبح9بجے ملک صلاح الدین ڈوگر پارک ڈیرہ اڈا چوک میں ہوگی۔ دعا 11بجے ہوگی۔

قرآن خوانی

مزید : ملتان صفحہ آخر