بارش کی پیش گوئی، ریلوے ملازمین کوالرٹ رہنے کی ہدایت

بارش کی پیش گوئی، ریلوے ملازمین کوالرٹ رہنے کی ہدایت

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات کی طرف سے آج (اتوار)کل(پیر)سمیت تین دن تک بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظرریلوے انتظامیہ نے آپریشنل اورانجینئرنگ سٹاف کوہدایات جاری کردی ہیں۔ انجینئرنگ سٹاف سے کہاگیا(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

ہے کہ وہ ریلوے ٹریکس میں نکاسی آب کے تمام ترانتظامات مکمل کریں کسی بھی سیکشن میں بارش کے بعدپانی کھڑانہ ہوتاکہ ٹریک محفوظ رہے ٹرین انجن ڈرائیورز سے کہاگیاہے کہ وہ بارش کی صورت میں کنٹرول رفتارمیں ٹرین آپریشن جاری رکھیں تمام آگاہی بورڈزاورریلوے پھاٹکوں کوعبورکرتے ہوئے الرٹ رہیں اپنی توجہ ریلوے ٹریک کے بالکل سامنے رکھیں اسی طرح ریلوے پھاٹکوں کے اہلکاروں،ٹرین گارڈزاوردیگرآپریشنل سٹاف کوبھی ٹرین آپریشن سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...