ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرنے کے لئے مخبروں کی خدمات حاصل کرنیکا انکشاف

  ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرنے کے لئے مخبروں کی خدمات حاصل کرنیکا انکشاف

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایکشن میں آگیا، ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرنے کے لئے مخبروں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ مخبری درست ہونے پر انہیں بھاری انعام دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ مخبری درست ثابت ہونے پر انہیں بھاری رقم کیش ایوارڈ دیا جائے گا جو ٹیکس(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

چوری کا ٹھوس ثبوت سراغ لگانے، اطلاعات شہادت مہیا کریں گے۔ چوری شدہ سیلزٹیکس، انکم ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کا سبب بنیں گے، مخبروں کی رجسٹریشن ہوگی، ان کا نام خفیہ رکھا جائے گا، رجسٹریشن کے لئے سی این آئی سی، نیشنل ٹیکس نمبر درکار ہوں گے۔ ایف بی آر نے سال 2020ء میں نئے مخبروں کی خدمات حاصل کرلیں ہیں، مخبروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس سے ریونیو میں اضافہ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...