تاجروں کے مطالبات تسلیم‘ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے قوانین تبدیل

  تاجروں کے مطالبات تسلیم‘ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے قوانین تبدیل

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) تاجروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے قوانین میں درستگی کر دی گئی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)حکام کے مطابق تاجروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے قوانین میں درستگی کر دی گئی ہے۔ اب جبکہ شنا ختی کارڈ کی شرط ہر فروخت پر قانونی شکل اختیا ر کر گئی ہے جس کی وجہ سے تاجران جائز مطالبہ کر رہے تھے کہ ان پر عائد کم از کم ٹیکس کی شرح میں کمی لائی جائے کیونکہ بہت سے ٹیکس گزار، کم از کم ٹیکس کی(بقیہ نمبر61صفحہ12پر)

زیادہ شرح کی وجہ سے اپنی فروِخت کے درست اعداد و شمار دینے سے گریز کیا کرتے تھے۔فروخت کے درست اعدادوشمار کے رحجان کو تقویت دینے کے لئے ٹیکس کی کم از کم شرح کو قابل قبول بنایا گیا ہے۔ اسی طرح تجارتی آسانی کے فروغ کے لئے درمیا نے درجہ کے تاجران کو ودہولڈنگ ایجنٹ کی ذمہ داریوں سے مبرا کر دیا گیا ہے۔ تاجر تنظیموں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ درمیانے اور بڑے ریٹیلرز کو انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔تاجر تنظیموں نے اپنے نمائندگان بھی نامزد کر دیے ہیں تاکہ کم ٹیکس دینے والے کاروبار کے ٹرن اوور کا جائزہ لیا جاسکے۔ مزید براں تاجر تنظیموں نے آڈٹ تنازعات کے حل کے لئے ایف بی آر کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایف بی آر ٹیکس گزاروں کے تعاون کے ساتھ ٹیکس نظام میں بہتری لانا چاہتا ہے اور محاذ آرائی سے گریز چاہتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...