اقدام قتل، تشدد، دومجرموں کو8,8سال قید، دیت بھی اداکرنیکا حکم

اقدام قتل، تشدد، دومجرموں کو8,8سال قید، دیت بھی اداکرنیکا حکم

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) ماڈل کورٹ ملتان کے جج اختر حسین کلیار نے اقدام قتل اور کلہاڑیوں کے وار کرکے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو 8،8 سال قید اور اڑھائی اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ فاضل عدالت میں استغاثہ کے مطابق ملزموں محمد نواز اور کریم بخش کے خلاف بشیر احمد احمد نے 2014 میں تھانہ مظفرآباد مقدمہ درج کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزموں کے ساتھ رقبہ کا تنازع چل رہا تھا جس رنجش پر ملزم کلہاڑیوں کے ہمراہ ان(بقیہ نمبر62صفحہ12پر)

پر حملہ آور ہوگئے اور انہیں شدید زخمی کردیا تھا جس پر رمضان،خدا بخش، ربنواز اور بلال شدید زخمی ہوئے تھے۔ ملزموں نے ناحق طور پر انہیں مارا ہے جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاہم گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے ملزموں کو اقدام قتل میں پانچ پانچ سال اور تشدد کیس میں تین تین سال قید کے ساتھ اڑھائی لاکھ سے زائد بطور دیت ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔

سزا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...