ٹرینوں کی بوگیاں ہک ٹوٹنے سے علیحدہ، ریلوے انتظامیہ کانوٹس

ٹرینوں کی بوگیاں ہک ٹوٹنے سے علیحدہ، ریلوے انتظامیہ کانوٹس

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ہیڈکوارٹرنے شدیدسردی سے مسافرٹرینوں اورمال بردارٹرینوں کی بوگیوں کوملانے والے ہک ٹوٹنے کے واقعات میں اضافہ کانوٹس لیاہے۔اس سلسلہ میں تمام آپریشنل سٹاف کوہدائت نامہ جاری کیاگیاہے۔بتایاجاتاہے کہ سردی کی شدت سے ٹرینوں کی بوگیوں کوباہم ملانے والی بوگیوں کے لوہے کہ ہک سکڑنے کی وجہ سے اس وقت ٹوٹ جاتے ہیں جب ٹرین انجن ڈرائیوراچانک بریک لگاتے ہیں یااچانک جھٹک سے ٹرین چلتی ہے۔شدید سردموسم میں بلاک (بقیہ نمبر63صفحہ12پر)

سیکشن اوربعض اوقات کسی بھی اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے روانگی کے وقت بھی جھٹکالگنے پرٹرینوں کی بوگیاں ہک ٹوٹنے سے علیحدہ ہوجاتی ہیں۔جس کے بعدنہ صرف ٹرینوں کوتاخیرکاسامناکرناپڑتاہے بلکہ مسافروں کوبھی پریشانی کاسامنارہتاہے۔اس صورت حال کے تدارک کے لئے تمام آپریشنل سٹاف کوہدائت جاری کی گئی ہیں جس میں ٹرین ڈرائیوروں سے کہاگیاہے کہ وہ ہرممکن کوشش کریں کہ ٹرین کوروانگی کے وقت جھٹکانہ لگے،کیرج ویگن سٹاف بوگیوں کی فٹنس کویقینی بنائیں کسی بھی بوگی کے ہک ٹوٹنے کی صورت میں اس کے متبادل کافوری انتظام کیاجائے تاکہ مسافروں کوانتظارکی زحمت نہ ہو۔

ہک

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...