میرہزار خان کو مثالی گاؤں بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے، چنوں خان لغاری

    میرہزار خان کو مثالی گاؤں بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے، چنوں خان لغاری

  



میریزار خان (نامہ نگار) میریزار خان کو مثالی گاوں اور اپنے پورے حلقہ میں مثالی کام کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار (بقیہ نمبر64صفحہ12پر)

چیف لغاری گروپ سردار چنوں خان لغاری حلقہ بھر سے آنے والے وفود سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ ہم اپنے حلقہ سے پسماندگی ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس کا آغاز کر دیا ہے۔حھگی والا اور میرہزار خان کی ٹاون کمیٹیاں فعال ہونے جارہی ہیں۔جس صاف ستھرا اور سر سبز پاکستان کی طرف اہم قدم ہے۔اس کے علاوہ جھگی والا اور میرہزار خان می رورل ہیلتھ سنٹرز اور ہائیر سکینڈری سکولز اسی سال سے فنکشنل ہو جائیں گے۔لنڈی پتافی میں سپر بند کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب اور گورنر پنجاب نے جنوری میں فنڈز کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔جو امید ہے اسی جنوری میں فنڈز مل جائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر