ملتان:ڈاکو ناکہ، لوٹ مار، مختلف علاقوں میں بھی وارداتیں، لاکھوں کانقصان

  ملتان:ڈاکو ناکہ، لوٹ مار، مختلف علاقوں میں بھی وارداتیں، لاکھوں کانقصان

  



ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ہیں تفصیل کیمطابق شاہ شمس پولیس کے علاقے میں دو ڈاکوؤں نے اعجاز حسین سے 18 لاکھ روپے چھین لئے قطب پور(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

پولیس کے علاقے میں تین ڈاکوؤں نے محمد عمران سے 20 ہزار روپے، دوتولے کے زیورات اورموبائل فون چھین لئے الپہ پولیس کے علاقے میں پانچ ڈاکو ایک جنرل سٹور میں د اخل ہوئے اور محمد محسن سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان ونقدی چھین کر فرار ہوگئے سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں چار ڈاکو محمد جاوید کے گھر میں داخل ہوئے اور 50 ہزار روپے مالیت کا سامان چھین کرفرار ہوگئے جلیل آباد پولیس کے علاقے سے محمد مدثر کا موٹرسائیکل چوری کر لیاگیا کینٹ پولیس کیعلاقے سے عبدالرشید کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر، مظفرآباد پولیس کے علاقے میں محبوب علی کی دکان سے 80 ہزار روپے مالیت کا سامان، قطب پور پولیس کیعلاقے سے محمد وہاب، نثار احمد، محمد اشفاق، ممتاز آباد پولیس کیعلاقے سے ارسلان اور فرحان کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے ممتاز آباد پولیس کیعلاقے سے اعجاز کے چار عدد بکرے، عقیل انور کے شوروم سے تین لاکھ روپے مالیت کی نقدی وسامان، کوتوالی پولیس کیعلاقے سے حسن کا موٹرسائیکل، نیوملتان پولیس کیعلاقے سے عبدالجبار کا موٹرسائیکل اور سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے سے گلزار احمد کا موٹرسائیکل چوری کر لیاگیا وقا ص حسین نے بستی ملوک پولیس کو د رخواست دی کہ نامعلوم ا فراد نے اس کے گھر سے تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقد ی چوری کر لی۔

ناکہ

مزید : ملتان صفحہ آخر