کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے آج مختلف شہروں میں ریلیاں، تیاریاں مکمل

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے آج مختلف شہروں میں ریلیاں، تیاریاں مکمل

  



ڈیرہ، چوک اعظم، لودھراں (ڈسٹرکٹ بیورور پورٹر، نامہ نگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر 5جنوری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا. ضلع کی مرکزی تقریب 12بجے دن کچہری چوک پر منعقد ہو گی جس میں ڈپٹی کمشنر طاہر فارو ق اور دیگر افسران خطاب کرنے کے ساتھ فیصل مسجد چوک تک واک او رریلی کی قیادت کریں (بقیہ نمبر65صفحہ12پر)

گے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یوم کشمیر منانے کا مقصد بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنا ہے. مودی حکومت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے ساتھ ظلم و ستم کر رہی ہے پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے. کشمیر ریلی میں بھر پور شرکت کر کے اقوام عالم کو پیغام دیا جائے گا کہ کشمیریوں کو ان کی خواہش کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے. کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف اظہار یکجہتی کے لیے گرینڈ کشمیرآوورریلیاں گیارہ بجے دن لیہ،چوک اعظم،کروڑ،چوبارہ،فتح پور میں اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفسران کی قیادت میں نکالی جائیں گی جن میں اے سی لیہ نیاز احمدمغل کی قیادت میں ٹی ڈی اے چوک تا گھوڑا چوک اور اے سی کروڑ آصف اقبال کی سربراہی میں ایم سی آفس کروڑ تاچنڈی موڑ ریلی نکالی جاے گی۔ڈپٹی کمشنرعمران قریشی کی قیادت میں کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 5 جنوری بروز اتوار صبح 10 بجے میونسپل کمیٹی سے غوثیہ چوک تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ریلی میں سول سوسائٹی کے اراکین،سرکاری محکمہ جات کے افسران وملازمین اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شر کت کرکے اپنا اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گی۔احتجاجی ریلی میں ہمسایہ ملک بھارت کی کشمیریوں پر ظلم و ستم اوربربریت کے حوالے سے بھیانک چہرہ اقوام عالم و مہذب دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔انڈیا نے نے نہتے کشمیریوں خواتین،بچوں اور بزرگوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں، انڈیا نے غاصبانہ طور پر پر کشمیریوں کا حق خودارادیت بھی غصب کردیا ہے اور کشمیریوں کیحقوق کو پامال کرنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

ریلیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...