پیراں غائب: کاشتکارسے رقم چھیننے کی کوشش، شورپرتعاقب، دوڈاکو گرفتار
ملتان (وقائع نگار) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں واقع موضع پیرا غائب میں ڈکیتی کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنادی، دو ملزمان کو پکڑ لئے پولیس کے حوالے ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پکڑے گئے ملزمان سے ایک لاکھ روپے کی چھینی نقدی برامد کرلی گئی ہے۔ ملزمان کے (بقیہ نمبر67صفحہ12پر)
قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔ تفصیل کے مطابق پیرا غائب کے رہائشی بشیراحمد زمین فروخت کرکے رقم لے کر جا رہا تھا۔کہ اسی اثناء میں تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار آگئے۔ جنہوں نے اسلحہ کے زور پر رقم چھین لی۔ اور فرار ہونے کی کوشش کی۔شورشرابہ پر اہل علاقہ نے تعاقب کے بعد دو ڈاکووں کو پکڑ لیا۔جبکہ تیسرے موقع پاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں میں محمد اسلم، اور صفدر کے نام شامل ہیں۔جبکہ تیسرا ملزم اجمل مفرور ہے۔ جس کی تلاش جاری ہے پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان نے متعدد ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
گرفتار