ریلوے ا نتظامیہ کاسٹال ٹھیکیدار وں سے ایڈوانس کرایہ وصول کرنیکا فیصلہ

  ریلوے ا نتظامیہ کاسٹال ٹھیکیدار وں سے ایڈوانس کرایہ وصول کرنیکا فیصلہ

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل ریلوے انتظامیہ نے اسٹیشنوں کے پلیٹ فارموں پر موجود سٹالوں کوحاصل کرنے والے ٹھیکیداروں سے(بقیہ نمبر59صفحہ12پر)

ایڈوانس 6 ماہ کاکرایہ وصول کرنے کافیصلہ کیاہے۔بتایاجاتاہے کہ آئندہ ہونے والی نیلامی میں سٹالو ں کی کامیاب بولی دینے والے ٹھیکیدارنہ صرف ٹھیکہ کی مجموعی رقم کا30فی صدموقع پرجمع کروانے کے پابندہوں گے بلکہ 6ماہ کاکرایہ بھی ایڈوانس دیناہوگا۔سٹال ٹھیکیداروں نے اس نئی پالیسی پرشدیداحتجاج کیاہے۔ ان کاکہناہے کہ 30فیصدایڈوانس ہی ایک کم سرمایہ دارکے لئے اداکرنامشکل ہوتاہے اس کے ساتھ6ماہ کاکرایہ ایڈوانس اداکرنے کی پالیسی مزیدمشکلات پیداکرے گی۔ڈویژنل انتظامیہ صرف سرمایہ دارٹھیکیداروں کی اجارہ داری قائم کرناچاہتی ہے۔سٹال ٹھیکہ پرحاصل کرنے والے ٹھیکیداروں نے ڈی ایس ملتان سے نئی پالیسی پرنظرثانی کامطالبہ کیاہے۔

کرایہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...