امریکی آپریشن کے بعد بغداد کیلئے متعدد فضائی کمپنیوں کی پروازیں معطل

 امریکی آپریشن کے بعد بغداد کیلئے متعدد فضائی کمپنیوں کی پروازیں معطل

  



بغداد(این این آئی)عراق کے بغداد میں قائم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی فوج کے ایک آپریشن میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور اس کے کئی عراقی اور ایرانی ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد اردن اور خلیج کی متعدد فضائی کمپنیوں نے عراق کے لیے فضائی سروس عارضی طور پر معطل کردی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اردن کی رائل ایئر لائنز نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور ایرانی وعراقی عسکری کمانڈروں کی امریکی فضائی حملے میں ہلاکت کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ادھرگلف ایئر نے ٹویٹ کیا کہ عراق میں سیکیورٹی کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر عراق میں بغداد اور نجف کے لیے فلائٹ آپریشن تا اطلاع ثانی معطل کردیا گیا ہے۔

بغداد/ پروازیں 

مزید : صفحہ اول