وزیر اعظم عمران خان نے ہینڈ پمپ کی سیاست ختم کردی،شہریار آفریدی

وزیر اعظم عمران خان نے ہینڈ پمپ کی سیاست ختم کردی،شہریار آفریدی

  



کرک(این این آئی) وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کرک میں نلکے لگانے کے سوا کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا، عمران خان نے ہینڈ پمپ اور پریشر پمپ کی سیاست ختم کردی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا کہ جے یو آئی اور دیگر جماعتوں نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔شہریار آفریدی نے کہا کہ پرانے سیاستدانوں نے کرک کے عوام کو بار بار دھوکہ دیا،نلکے لگانے کے سوا کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا، جنوبی اضلاع کے عوام کو کبھی مذہب کبھی جھوٹے وعدوں پر لوٹا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ووٹ دیا تو اب ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا، عمران خان نے ہینڈ پمپ اور پریشر پمپ کی سیاست ختم کردی۔وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی میں لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست کا خاتمہ جنوبی اضلاع کے عوام نے کردیا، کوئی مذہب کے نام پر دھوکہ دے سکے گا نہ ہی جھوٹے وعدوں سے بہلا سکے گا۔

شہریار آفریدی

مزید : صفحہ اول