چیئرمین سینیٹ کا پولیس افسرمیاں عبدالقادر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

  چیئرمین سینیٹ کا پولیس افسرمیاں عبدالقادر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

  



اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے آئی جی کے پی کے اور سیکرٹری اسٹیبلئشمنٹ ڈویژن کو الگ الگ مراسلہ بھیجتے ہوئے کے پی کے میں تعینات پولیس افسر میاں عبدالقادر کے خلاف فوری کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ نے آئی جی کے پی کے کو سینیٹر اورنگزیب خان اور انکی فیملی کو سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا۔ چیئر مین سینٹ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ میاں عبدالقادر کے خلاف کاروائی کر کے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو بھی مراسلہ ارسال کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ کو پولیس افسر میاں عبدالقادر کو معطل اور انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ سیکر ٹری اسٹیبلئشمنٹ میان عبدالقادر کے خلاف کاروائی کرکے پیر کو ایوان کو آگاہ کرے۔کے پی کے میں تعینات ڈاریکٹر فوڈ میان عبدالقادر نے سینیٹر اورنگزیب پر توہین آمیز رویہ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

عبدالقادر /مقدمہ

مزید : صفحہ اول


loading...