شہر قائد کے تمام مسائل کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

  شہر قائد کے تمام مسائل کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

  



کراچی(این این آئی)ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو کراچی کے تمام مسائل کا ذمہ دار قرار دے دیا، کہتے ہیں ایم کیوایم کو صرف وزارتوں کی فکر ہے، عوام کی نہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت میں فاروق ستار نے پیشی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو صرف اپنی وزارتوں کی فکر ہے۔نہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو یاد رکھنا چاہیے کہ وسیم اختر کی مدت ختم ہونے میں 6 ماہ رہ گئے ہیں۔ پھر ایم کیو ایم کو سوچنا چاہیے تیرا کیا ہو گا کالیئے؟؟ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے عوام پہلے ناراض تھے، اب پی ٹی آئی سے بھی کوئی امید نہیں ہے۔

فاروق ستار

مزید : صفحہ اول