نوشہرہ میں کارروائی کے دوران مسروقہ کار برآمد

نوشہرہ میں کارروائی کے دوران مسروقہ کار برآمد

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ رسالپورپولیس کی کامیابکاروائی پنجاب سے سرقہ کی گئی موٹرکار برآمد ملزم گرفتار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر ضلع نوشہرہ بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروئیوں کا سلسلہ جاری اسی سلسلے میں گذ شتہ شب ارشد خان ایس ایچ او تھانہ رسالپور نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ ڈبل پھاٹک کے ساتھ ناکہ بندی کی تھی مختلف گاڑیوں اور مشکوک افراد کی تلاشی جاری تھی کہ تلاشی کے دوران ایک موٹر کار نمبر 1488STAکو روکا گیا جس کے دستاویزات کے بارے میں ڈرائیور سے معلومات کی گئی جس پر ڈرائیور کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا حسب ضابطہ موٹر کار کو ڈرائیور سمیت تھانہ رسالپور لیا گیا چھان بین کے دوران پتہ چلا کہ موٹر کا ر نمبری 1488STAتھانہ کامونکی سٹی گجرانوالہ سے سرقہ کی گئی ہے جس پر ملزم لاریبولد شکیل ساکن بنوں حال رسالپور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری دوران تفتیش گرفتار ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...