دین اور عقیدہ پر رتی بھر سمجھوتہ نہیں،جان و مال حاضر ہے:اسد قیصر

دین اور عقیدہ پر رتی بھر سمجھوتہ نہیں،جان و مال حاضر ہے:اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ دین اوراپنے عقیدہ پررتی برابرسمجھوتہ نہیں کرسکتے،دین کیلئے جان ومال حاضر ہے، پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحدسیاسی جماعت ہے جس نے وطن عزیزکومدینہ کی طرزپرلانے کیلئے آوازاٹھائی اوراقدامات بھی اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت اپنے وژن کی تکمیل کی جانب کامیابی سے رواں دواں ہے،معیشت کواگراپنے پاؤں پرلاکھڑانہ کیا،وطن عزیزکواگرترقی کی کی راہ پرنہ ڈال سکے،اگرعوام کے مسائل حل نہ کرسکے،کمیشن اوربدعنوانی کااگرراستہ نہ روک سکے توپھرعوام کاہاتھ اورہماراگریبان ہوگا،کنڈاؤگاؤں میں کالج کے قیام کیلئے بہت جلدسروے ٹیم آجائیگاجبکہ کنڈاؤکیلئے الگ فیڈربھی جلدشروع ہوجائیگاجس سے اوورلوڈنگ کامسئلہ مستقل بنیادوں پرحل ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ضلع صوابی کے گاؤں بوکو،جھنڈااور کنڈاؤمیں جہاں پر ٹیوب ویل کی ضرورت ہوگی وہاں پرٹیوب ویل لگائیں گے تاکہ عوام کوپینے کاصاف پانی فراہم ہوسکے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کنڈاؤ گاؤں،ضلع صوابی میں جھنڈا پابینی روڈکی 81ملین روپے کی لاگت سے افتتاح کے بعدایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرممبرقومی اسمبلی عاقب اللہ خان بھی موجودتھے۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ صوابی کی ترقی کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے جارہے ہیں،صوابی کیلئے برہان میں 220-KVA گرڈسٹیشن کی تکمیل سے آئندہ 100سال کیلئے ضلع صوابی میں بجلی کامسئلہ نہیں ہوگا،اسی طرح غازی بھروتھہ کے متاثرین کیلئے بھی سکیم منظورکردی گئی ہے جس کیلئے کنسلٹنٹ ہائیرکیاگیاہے اوراس سکیم پربھی برق رفتاری سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ وویمن اینڈچلڈرن ہسپتال بھی انشاء اللہ جلدقائم ہوجائیگا،صوابی کے تمام محرومیوں کاازالہ پاکستان تحریک انصاف کریگی۔انہوں نے کہاکہ ہم مانتے ہیں کہ مشکلات ہیں مگران حالات کے ذمہ دارسابقہ حکومتیں ہیں جنہوں نے عوامی مسائل اورملکی مفاد کی بجائے ذاتی مفادکوترجیح دی،ہمیں معیشت خستہ حال ملی تھی،مگرالحمداللہ پاکستان تحریک انصاف کی بہترین پالیسیوں اوروزیراعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت کی بدولت اب معیشت کی سانسیں سنبھل گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ 35سال سے معیشت کی ترقی کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے،پاکستان کے تمام ادارے خسارے کاسامناکررہے تھے لیکن اب انشاء اللہ ان اداروں میں اصلاحات کرکے منافع بخش ادارے بنارہے ہیں،موجودہ حکومت کسانوں کی فلاح وبہبوداورذراعت کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -