کراچی،11 بجے کے بعد شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی

  کراچی،11 بجے کے بعد شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت شادی ہالز کے اوقات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور بلدیاتی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کراچی میں رات 11 بجے کے بعد شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہالز مالکان فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے پابند ہوں گے اور عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں ہالز سیل کیے جائیں گے۔اجلاس میں شادی ہالز میں ہونے والی تقریبات سے پیدا ہونے ٹریفک کے دبا کو دور کرنے سے متعلق اقدامات پر بھی غور کیا گیا ہے

مزید : صفحہ اول