بلاول بھٹو زرداری کا نامور ادیب و ماہرِ تعلیم حمید سندھی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

  بلاول بھٹو زرداری کا نامور ادیب و ماہرِ تعلیم حمید سندھی کے انتقال پر دکھ و ...

  



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نامور ادیب و ماہرِ تعلیم حمید سندھی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ مرحوم حمید سندھی کا انتقال ہم سب کے لیے کسی المیے سے کم نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ان کی علمی و ادبی کاوشیں لائق تحسین ہیں، ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

بلاول افسوس

مزید : صفحہ اول


loading...