کرک میں گیس فراہمی منصوبے پر 9ارب خرچ کئے جائیں گے:محمود خان

کرک میں گیس فراہمی منصوبے پر 9ارب خرچ کئے جائیں گے:محمود خان

  



کرک (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اقتدار سنبھالا تو ملکی خزانہ خالی تھا،معیشت کی حالت ابتر تھی سابق چور لٹیرے سیاستدانوں نے کچھ نہیں چھوڑا تھامگر ہم نے ہمت نہ ہاری،تمام چیلنجوں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا آج الحمداللہ ملک بہتری کی جانب گامزن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرک میں گیس فراہمی منصوبے کے فیز ون سمیت ریسکیو 1122کے افتتاح کے بعد شہدا پارک تخت نصرتی میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیاگیس فراہمی منصوبے پر مجموعی طور پر نو ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائیگی اور اس کے ذریعے کرک کوہاٹ اور ہنگو کو تیں سالوں کے دوران قانونی گیس فراہمی ممکن بنائی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے جولائی تک صوبے کے ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت دی جائیگی اور اس سسٹم کو ملک کے دیگر صوبوں تک وسعت بھی دی جا رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی اضلاع کی ترقی کیلئے پشاور تا ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کی تعمیر پر ساڑھے تین سو ارب روپے خرچ کئے جائینگے اور جنوبی اضلاع کو کسی بھی حکومت کینجانب سے دی جانیوالی سب سے زیادہ رقم ہے،منصوبے کو سی پیک سے منسلک کیا جائیگا جس سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صوبے سے پسماندگی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کر رکھا ہے مخالفین کبڈی میچز کھیلے جبکہ ہم پسماندگی کو کبڈی میچ میں زیر کرکے ترقی لائینگے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جب سے سی ایم کی کرسی سنبھالی تب واضح کیا تھا کہ میں اکرم درانی اور دیگر وزرا اعلی کی طرح آبا ضلع کو ترقی دینے کی بجائے خود کو صوبے کا وزیر اعلی ثابت کرونگا اور الحمد اللہ میں ثابت بھی کیا ہے اور کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ رواں سال ہی مکمل کیا جائیگا اور دیگر میگا منصوبوں کا جال پھیلا کر صوبے کو ماڈرن ترقی دینگے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور کہا جس معاشرے میں انصاف نہ ہو وہ تباہ ہو جاتا ہے ملک بنانے کیلئے ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی منزل قریب ہیاور اس جدوجہد میں ہماری یوتھ کااہم کردار ہے انہوں نے مزید کہا کہ گھر میں نکلے تیل و گیس پر سب سے پہلا حق گھر والے کا ہی ہوتا ہے اس کو چور کہنا غلط ہے چاہیے تو یہ تھا کہ گیس صحیح طریقے سے عوام تک پہنچانے کیلئے سابق حکومت میں اقدامات ہوتے اگر قانونی راستے سے عوام کو سہولت ملتی تو آج وہ کم ظرفی نہ دیکھاتے اور باقاعدگی سے اس کا بل بھی دیتے اور کہا کہ میرا دیگر صوبائی حکمرانوں کی طرح ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں جو ایجنڈا قائد عمران خان کا ہے وہ میرا بھی ہے اور انشا اللہ ہمارا مشترکہ مشن ضرور کامیابی سے ہم کنار ہوگا عمران خان کے سپاہی اپنے لیڈر پر بھروسہ رکھے، ہمارے  شلٹر ہومز اور غربا کو کھانا کھلانے پر ہنسنے والوں نے ہی ملکی خزانہ اور غریب کا حق لوٹا ہیواحد حکومت ہے جو غریب کیلئے سوچ رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ صرف رائلٹی سے یہاں ترقیاتی کام کروانے کا تاثر یکسر غلط ہے کرک کو صوبائی بجٹ سے بھی منصوبے دئے جائنگے رائلٹی کے جملہ بقایا جات کو جلد ریلیز کیا جائیگا اور اس سے میگا منصوبے ہی مکمل کیئے جائینگے اور کہا کہ عوام کے مطالبہ پر کرک آئل ریفائنری پر رواں سال ہی کام کاآغاز ہوگا اور کہا کہ کرک میں سپورٹس کمپلیکس،غر کلہ،عیسک چونترہ سڑکوں اور شہر کو لواغر ڈیم سے پانی فراہمی منصوبوں کاآغاز ہو چکا ہے بی ایچ یوز کی اپ گریڈیشن،سو مساجد اور سکولوں کی سولر رائزیشن بھی جلد مکمل کی جائیگی جس کے بعد یہاں پیش ہونے والے سپاسنامہ پر عمل کرکے عوامی فلاح کے دیگر منصوبوں کو رقم فراہم کی جائیگی۔

مزید : صفحہ اول