کوئٹہ ڈسڑکٹ جیل، ٹیلی وژن، موبائل فونز، سمیت 2 ٹرک ممنوعہ سامان برآمد

کوئٹہ ڈسڑکٹ جیل، ٹیلی وژن، موبائل فونز، سمیت 2 ٹرک ممنوعہ سامان برآمد

  



کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل فائیو اسٹار ہوٹل بن گئی اور جیل میں سرچ آپریشن کے دوران 25 ٹی وی سیٹ، درجنوں موبائل فون، منشیات اور2 ٹرک ممنوعہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔ گزشتہ رات ڈسٹرکٹ جیل میں انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا، اس دوران جیل کی تمام بیرکوں اور ان میں موجود قیدیوں کی تلاشی لی گئی۔سرچ آپریشن میں قیدیوں سے 25 ٹیلی وژن، 300 موبائل فون، ہیروئن، شیشہ اور چرس سمیت 2 ٹرک دیگر ممنوعہ سامان برآمد کیا گیا۔ مختلف بیرکوں سے بڑی تعداد میں چولہے بھی برآمد ہوئے۔اس موقع آئی جی جیل بلوچستان یوسف ملک نے بتایا کہ گرینڈ سرچ آپریشن چیف جسٹس کوئٹہ ہائیکورٹ کی ہدایت پر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں نے جیل کو فائیو اسٹار ہوٹل بنایا ہوا تھا، آپریشن کے بعد جیل کے قیدیوں کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات دی جائیں گی۔ کسی کو خود کھانا بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے کی دیگر جیلوں میں بھی گرینڈ آپریشن جلد شروع کیے جائیں گے۔

جیل چھاپہ

مزید : صفحہ اول