اردوان عثمانی لافت کے احیاکی مہم جوئی میں مصروف ہیں، خلیفہ حفتر کا اعلان جنگ

  اردوان عثمانی لافت کے احیاکی مہم جوئی میں مصروف ہیں، خلیفہ حفتر کا اعلان ...

  



طرابلس(آئی این پی)لیبیا میں قومی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے لیبیا بھیجی جانے والے کسی بھی غیر ملکی فوج کے خلاف نفیر اور اس کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن پر الزام عائد کیا کہ وہ لیبیا اور خطے میں عثمانی ورثے کے احیا کی مہم جوئی میں مصروف ہیں۔اپنے خطاب میں حفتر نے لیبیا کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس استعمار کے خلاف متحد ہو کر ہتھیار اٹھا لیں۔ یہ موقف انقرہ کی جانب سے اپنی فوج کو طرابلس بھیجنے کے ارادے کے جواب میں سامنے آیا ہے۔حفتر کا کہنا تھا کہ "اپنے اختلافات کو ختم کر دیں گے، ہم جہاد اور نفیر کا اعلان کرتے ہیں، ہمارے مرد اور خواتین خواہ وہ فوجی ہوں یا شہری سب ہتھیار اٹھا لیں۔ ہم اللہ کی دی ہوئی طاقت اور ایمان کے ساتھ اپنی سرزمین کے دفاع کی تیاری کر رہے ہیں۔لیبیا کی قومی فوج کے سربراہ نے باور کرایا کہ طرابلس میں جاری معرکے میں ان کی فوج کو فتح حاصل ہو گی۔ انہوں نے باور کرایا کہ یہ معرکہ اب "بزدل استعمار" کا مقابلہ کرنے کی جنگ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...