سعودی عرب پرمٹ کے بغیر غیر ملکی خواتین کی ملازت پر جرمانہ عائد

  سعودی عرب پرمٹ کے بغیر غیر ملکی خواتین کی ملازت پر جرمانہ عائد

  



ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی انٹرنیشنل سکول یا نجی سکول نے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی بیگمات، بیٹیوں، بیٹوں یا شوہروں کو غیر قانونی طریقے سے ملازمت فراہم کی تو ایسی صورت میں فی غیر قانونی غیر ملکی ملازم پر 25 ہزار ریال جرمانہ لگایا جائے گا۔سعودی اخبار الوطن کے مطابق وزارت تعلیم نے انٹرنیشنل اور نجی سکولوں میں تارکین وطن کے اہل و عیال کو ملازمت دینے کے لیے پانچ شرائط مقرر کی ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...