ایرانی جنرل کا قتل، متعدد فضائی کمپنیوں کی عراق کیلئے پروازیں معطل

  ایرانی جنرل کا قتل، متعدد فضائی کمپنیوں کی عراق کیلئے پروازیں معطل

  



بغداد(آئی این پی)عراق کے بغداد میں قائم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی فوج کے ایک آپریشن میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور اس کے کئی عراقی اور ایرانی ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد اردن اور خلیج کی متعدد فضائی کمپنیوں نے عراق کے لیے اہنی فضائی سروس عارضی طور پر معطل کردی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اردن کی رائل ایئر لائنز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد صورتحال کشیدہ ہے۔ لہذا پروازیں چلانا مشکل ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...