سرکاری اداروں کی غیر ذمہ داری سعودی حکومت نے نوٹس لے لیا

سرکاری اداروں کی غیر ذمہ داری سعودی حکومت نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(آئی این پی) سعودی عرب کے سرکاری اداروں کی جانب سے مختلف نجی کمپنیوں کو عدم ادائیگی کی شکایات پر سعودی حکومت نے نوٹس لے لیا۔سعودی اخبار کے مطابق سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل نے سعودی عرب کے نجی اداروں اور کمپنیوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا، اداروں اور کمپنیوں نے شکوہ کیا تھا کہ کئی سرکاری ادارے ان کے بقایا جات ادا نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ بے حد مشکل میں ہیں۔صنعت و تجارت کونسل نے تمام نجی اداروں اور کمپنیوں سے کہا ہے کہ جس کا بھی کسی سرکاری ادارے پر کوئی مطالبہ ہو، وہ اس کی تفصیلات کونسل کے ماتحت متعلقہ کمیٹی کو پیش کردے۔کونسل کی ہدایات کے مطابق ہر ادارہ اپنے مطالبے کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات بھی منسلک کرے۔ متعلقہ کمیٹی ایک طرف تو نجی اداروں کے بقایا جات دلوانے کی مہم چلائے گی اور دوسری جانب اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ اس نوعیت کی شکایات نہ ہوں۔
کونسل نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جسے نجی اداروں اور کمپنیوں کے بقایا جات دلوانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -