آرمی ایکٹ ترمیم پر اپوزیشن نے میچورٹی کا ثبوت دیا، ہمایوں اختر

  آرمی ایکٹ ترمیم پر اپوزیشن نے میچورٹی کا ثبوت دیا، ہمایوں اختر

  



اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے آرمی چیف کی مدت میں توسیع اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر قانون سازی کے معاملے میں اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے میچورٹی کا ثبوت دیا ہے جو قابل ستائش ہے۔،آرمی ایکٹ ترمیمی بل کیلئے قانون سازی کے ساتھ نظر ثانی کی درخواست کا مقصدحکومت کی جانب سے اٹھائے گئے 26سوالات پر معززسپریم کورٹ سے وضاحت حاصل کرناہے،حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے ہمت کر کے کڑوی سیاسی گولی نگلی ہے لیکن اس کے مثبت ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں کے وفداورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی اور احتساب کے عمل کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔ پاک افواج کے سربراہان کی تقرری اور توسیع کے معاملات انتہائی اہم ہیں جس پر حکومت اور اپوزیشن نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہا ں تک احتساب کا سوال ہے تو یہ قومی اداروں اور عدالتوں کا معاملہ ہے البتہ احتساب کے قانون میں جہاں سقم موجود ہیں انہیں دور ہونا چاہیے۔

ہمایوں اختر

مزید : صفحہ اول